?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں 2 روزہ ’گلوبل فوڈ سیکیورٹی‘ کانفرنس میں شرکت اور ممکنہ طور پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک کو خوراک کی فراہمی کا اہم ذریعہ سمجھے جانے والے ملک یوکرین میں روسی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت کی مشکلات پر 18 اور 19 مئی کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس کی صدرات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو نیویارک پہنچیں گے او 18 مئی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ’غذائی قلت کانفرنس‘ کے پہلے سیشن سے خطاب کریں گے اور 19 مئی کو سلامتی کونسل میں دوسرے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر انٹونی بلنکن کے ساتھ بلاول بھٹو کی براہ راست ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ واشنگٹن میں علیحدہ ملاقات کا امکان نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی عہدیدار فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ واشنگٹن میں سفارت خانہ متوقع دوطرفہ ملاقات پر کام کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن، فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں وزیر خارجہ کی مصروفیات میں معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں شخصیات کے درمیان متوقع ملاقات کے لیے مصروف عمل ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو وزیر خارجہ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ’کووڈ 19 سمٹ‘ سے ورچوئل خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 6 کروڑ 20 لاکھ ویکسین فراہم کرنے میں بہت فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے دنیا کی 2 اہم طاقتوں امریکا اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے بھی پاکستان کی ہمیشہ سے بہت مدد کی ہے۔
روس کے حملے کے سبب دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی پر اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے علیحدگی کا اشارہ ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں
اگست
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
وزارت خارجہ کی ہریانہ میں تاریخی بلال مسجد کی شہادت کی شدید مذمت
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے
اگست
متاثرین سیلاب کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف صورتحال کو سمجھ گیا، وزیر خزانہ
?️ 14 ستمبر 2025کمالیہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
ستمبر
جنگ بندی کا معاہدہ نیتن یاہو کو کیسا لگا؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی انتہا پسند کابینہ کے اجلاس
نومبر
یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے
مئی
بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ
اپریل
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جون