?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فوری امداد دی جائے۔ ان کے کہنا تھا کہ ماضی میں آنے والے سیلابوں اور کورونا وبا کے دوران بھی اسی پروگرام کے زریعے متاثرین کی مدد کی گئی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وفاق پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ کسانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف نہیں دے رہا تو یہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے ن لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بی آئی ایس پی کی تعریف کرتے رہے ہیں، اگر اب یوٹرن لے رہے ہیں تو وضاحت کریں۔
بلاول نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کی اپیل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپیل کی جاتی تو مدد کا دائرہ مزید وسیع ہو سکتا تھا۔ وفاقی حکومت نے ماضی میں ہر بڑی آفت پر عالمی اپیل کی تھی، اس بار تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف
اکتوبر
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان
ستمبر
2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران
مئی
افغانستان کی صورتحال پر وزیر داخلہ کا رد ومل سامنا آگیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں افغانستان سے متعلق بات کرتے
جون
اسرائیل مغربی کنارے میں مستقل آبادیاتی تبدیلی چاہتا ہے: اقوام متحدہ
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تورک
فروری
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ