?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان کا بیانیہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ہر جگہ پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا بیانیہ اس وقت ہر جگہ اور ہر ملاقات میں قبول ہو رہا ہے، پاکستان کے بیانیے کیلئے نئی جگہ بنتی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ کے دوران جو سٹرٹیجک میچورٹی کے دروازے کھلے وہ اب اور بھی کھل رہے ہیں، بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدہ اور کشمیر سمیت متعدد اہم موضوعات پر بات کی ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ہم دیرپا امن کے خواہاں ہیں تو کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر چیئرمین پی پی نے بات آگے بڑھائی ہے، جتنے بھی عالمی قوانین ہیں ان کو بھی مودی حکومت نے یکطرفہ طور معطل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ ہندوستان کیلئے ایک مستقل محاذ بن گیا ہے، اگر ہندوستان امن چاہتا ہے تو اپنا رویہ تبدیل کرے اور بات کرے۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی
9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے
دسمبر
شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب
?️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع
فروری
یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں
دسمبر
پورے عراق میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے شمال میں واقع صوبہ دہوک کے علاقے زخو کے
جولائی
اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےصیہونی حکومت کی جانب سے مئی
دسمبر
بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اسپوٹنک کے ایک انٹرویو کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں
مئی
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی