?️
کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے سول ایوی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا آڈٹ مکمل کر لیا،27جنوری سے پاکستان آنے والی برطانیہ کی 7رکنی ٹیم واپس پاکستان سے روانہ ہو گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 2020 سے لگی پابندی ختم ہو جائے گی۔
دوسری جانب قومی ائیر لائن کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئی۔بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کیلئے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کیلئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا یورپ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد بحال ہوگیا تھا۔پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی جو مسافروں اور ایئرلائن دونوں کیلئے ایک خوش آئند لمحہ تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کامعاملے کا جائزہ لینے کیلئے چند روز قبل برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کیلئے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران27جنوری سے 6فروری تک سول ایوی ایشن اور قومی ائیر لائن کا آڈٹ کریگی۔
ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم نے برطانوی حکام کو بریفنگ دی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ یہ دورہ قومی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم تھا۔ برطانوی وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی تھی۔برطانوی وفد کے دورے کے دوران ہوابازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا تھا۔ بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کیلئے برطانیہ کا وفد بھی ایئر لائنز کا دورہ کرنے والا تھا۔


مشہور خبریں۔
رمضان سے قبل چینی کی قیمتیں بے قابو، 160 روپے کلو تک جاپہنچیں
?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو
فروری
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں شامی سرحد
اگست
پاکستان کے مفتی اعظم نے ایران کے ردعمل کی تعریف کی اور اسرائیل کے خلاف مسلم اتحاد پر زور دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے
جون
غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی سامان کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کے مطابق غزہ کے
اگست
صیہونی مقبوضہ علاقوں سے تاریخی فرار
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے اپنے شماریاتی بیورو کے سرکاری اعداد و شمار
نومبر
خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ
?️ 29 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت
مئی
ایرانی صدر کے انتقال پر ترک صدر کا ردعمل
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایران کے صدر کو لے جانے
مئی
امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی
مئی