?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا، بجٹ 26-2025 میں عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی ہے،گزشتہ 3 سالوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میری بجٹ تقریر کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ’ورچوئل مارشل لا‘ لگا ہوا ہے، یہاں نہ آزادی اظہار کی اجازت ہے اور نہ ہی جمہوریت، جس طرح ہمارے حقوق کو سلب کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت کا 6 ہزار 500 ارب روپے خسارے کے ساتھ نئی مال سال کا بجٹ اطلاق سے قبل ہی اپنی موت آپ مر جائے گا، وزارت خزانہ میں بجٹ لانے سے قبل خسارے کا سائز، آمدن کا تخمینہ، ایکسچینج ریٹ کیا ہوگا اس کا اندازہ لگایا جاتا ہےکیونکہ اس میں قرضوں کی سود کے ساتھ واپسی اور اپنے اخراجات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈ بیلنس پر بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے، تاہم یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے پہلے دن ہی تیل کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 74 سے 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، مستقبل میں تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے، یہ خرچہ اگر خطے کی موجودہ صورتحال میں بڑھے گا تو پھر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی اوپر جائے گا جس سے روپے پر مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، پاکستان کو 7 ہزار 500 ارب سے 8 ہزار ارب روپے کے قرض بمعہ سود واپس کرنے ہیں جس سے وفاق کا بجٹ ختم ہو جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران امریکا کی 2 سے 3 نیوکلیئر سب میرینز پھر رہی ہیں، ایران نے بھی جوابی کارروائیوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں یومیہ خام تیل کی پیداوار 8 کروڑ 20 لاکھ بیرل ہے، جس میں سے ایران کا حصہ 35 سے 40 لاکھ بیرل ہے جب کہ تیل کی یومیہ کھپت 10 کروڑ 40 لاکھ بیرل ہے۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں خام تیل کا 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ صرف 10 سے 12 دن کے لیے کافی ہے، ان حالات میں پاکستان کا کیا شیئر ہوگا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ حکومت متبادل جگہوں سے تیل کی خریداری کرے گی، کیا وہ تیل افغانستان اور تاشقند سے جہاز کے ذریعے لائیں گے؟ ان کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وفاقی حکومت روز مرہ کے اخراجات کو نئے مالی سال کے لیے تقریباً 5 ہزار 300 ارب سے کم کر کے 2 ہزار 400 ارب روپے تک لے آئی ہے، جب میں نے متعلقہ افراد سے پوچھا تو انہوں نے کہا یہ غلطی ہوگئی ہے، یہ کون سے غلطی ہے جس میں اربوں روپے کو کم کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، خواجہ آصف
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
اپریل
کوئی بھی فلسطینیوں پر دوسرا یوم نکبہ مسلط نہیں کر سکتا؛ اسرائیل کو 100 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا:ترکی
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بیان میں
فروری
بائیڈن حکومت کی مغربی ایشیا میں زیادہ دخالت کی وجہ ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:عرب نیوز کے مطابق بائیڈن حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں
ستمبر
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے کے مفاد میں ہے: سعودی دعویٰ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
جنوری
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ