?️
اسلام آباد(سچ خٰبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نیپرا نے اضافی ماہانہ ایندھن کی قیمت میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جو آئندہ ماہ الیکٹرک کے صارفین سے وصول کیا جائے گا تاہم اس نے کے-الیکٹرک سے مانگی گئی کچھ اضافی معلومات کی جانچ پڑتال تک کچھ دنوں کے لیے حتمی فیصلے کو روک دیا۔
یہ اضافی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اگست کے مہینے میں استعمال ہونے والی بجلی کی زیادہ قیمت کی وجہ سے ہے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست پر عوامی سماعت میں ریگولیٹر نے نوٹ کیا کہ اگست میں مہنگے ایندھن کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کی گئی تھی اور مؤثر پلانٹس مکمل طور پر استعمال نہیں ہوئے تھے۔
ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخ میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے اپنی درخواست میں کمپنی نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں پاور پلانٹس میرٹ آرڈر کے برعکس درآمد شدہ فرنس آئل پر چلائے جارہے ہیں۔’
نیپرا کیس کے افسران نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی درخواست سے ظاہر ہوتا ہے کہ 14 فیصد بجلی آر ایف او کے ذریعے پیدا کی گئی جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کے لیے وزارت توانائی کے زیر انتظام میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی اور صارفین پر 94 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا، گیس کے کم پریشر پر 61 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا ہونے کے نتیجے میں 32 کروڑ 50 لاکھ روپے کی اضافی لاگت آئی۔
ریگولیٹر نے کے-الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ساتھ قدرتی گیس کی فراہمی کا مسئلہ حل کرے، اگر یہ مقررہ مدت میں حل نہ ہوا تو مستقبل کے ایف سی اے میں کے-الیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کے-الیکٹرک عہدیداروں بتایا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کراچی کو 1100 میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم نہیں کر رہی، تقریبا 14 فیصد بجلی فرنس آئل کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔
نیپرا کے چیئرمین نے کہا کہ کمپنی اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ نیشنل گرڈ سے نسبتاً سستی بجلی کیوں نہیں حاصل کرتی۔
انہوں نے پاور کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے پر تین دن کے اندر تحریری جواب فراہم کرے اور اگر مطمئن نہ ہوا تو ریگولیٹر اس کے مساوی لاگت کو کم کرے گا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے-ای اپنی بجلی کا بڑا حصہ نیشنل گرڈ سے لے رہی ہے اور سوال کیا کہ آپ اپنے مہنگے بجلی گھر بند کیوں نہیں کرتے؟ کے-الیکٹرک نیشنل گرڈ سے بجلی کی مفت فراہمی حاصل کررہا ہے کیونکہ وفاقی حکومت اور کمپنی کے درمیان بجلی کی فراہمی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، وفاقی حکومت اور کے ای کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے سے متعلق معاملات کو حل کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر اے آئی بٹن شامل کرنے کا امکان
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے
مئی
ملک سے باہر نہیں جاوں گی یہ میرا ملک ہے: مریم نواز
?️ 15 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی
فروری
حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن
نومبر
صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے
اکتوبر
چین کا امریکہ کی جانب سے نئے معاشی تناؤ کے خلاف انتباہ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز
جون
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب
?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری
آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
نومبر