?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا اور اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، یہ اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا، اس حوالے سے نیبرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، جس کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ ادھر بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک اور مطالبہ کردیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی قیمت اور ٹیکس مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید ٹیکس اقدامات کیے جائیں تاکہ سالانہ محصولات کا ہدف 58 کھرب روپے سے بڑھ کر 63 کھرب روپے ہوجائے ، اسی طرح آئی ایم ایف نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ بجلی ٹیرف کی بنیادی قیمت میں 1.40 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے تاکہ بڑے گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی دو روز قبل ہی نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، نیپرا نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے ، نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، بجلی ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر ہو گا۔


مشہور خبریں۔
دنیا کے ایک تہائی نوجوان آج بھی انٹرنیٹ سے محروم : رپورٹ
?️ 12 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) انٹرنیٹ کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے 32
مارچ
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب
?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت
مئی
یورپ نے روس کے خوف سے امریکہ سے دوگنے ہتھیار خریدے
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع
جنوری
حکومت کے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے
نومبر
ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق
?️ 29 نومبر 2025 ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق امریکی
نومبر
خفیہ اداروں نے مجھ پر عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع دی ہے، ایمل ولی خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا
دسمبر
صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
اگست
غزہ جنگ نہ صرف اسرائیل کی ہے بلکہ امریکہ کی بھی ہے: نیتن یاہو
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی تقریر
جنوری