🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگادرخواست کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔نیپرا کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی ایک مسئلہ بن رہا ہے جس میں گیس اور بجلی بھی شامل ہیں تاہم وزراء عوام کو یقین دہانی کرا رہے ہیں کہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے: وزیر خزانہ
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے سعودیہ کی جانب سے
اکتوبر
بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا
ستمبر
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے
اکتوبر
روس میں جعلی خبریں نشر کرنے پر پابندی؛بی بی سی کا کام ختم
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:روس میں بی بی سی نیوز سروس نے حال ہی میں
مارچ
مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس: شبلی فراز کی درخواست پر نیب، حکومت، اینٹی کرپشن سے جواب طلب
🗓️ 26 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی
فروری
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب
🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا
فروری
سائفر کیس سزا معطلی کی درخواست: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر میرٹ پر دلائل سننے کا فیصلہ
🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
مارچ
سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل کے انٹرویو کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے میگھن مارکل
مارچ