بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک نے اپریل میں اپنے صارفین سے بالترتیب تقریباً 86 پیسے اور 1.66 روپے فی یونٹ کے حساب سے تقریباً 8 ارب روپے 50 کروڑ روپے اضافی ایندھن کی لاگت وصول کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے درخواستیں قبول کرتے ہوئے ان پر عوامی سماعت کے لیے 30 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے تا کہ دیکھا جاسکے کہ کیا ٹیرف میں مجوزہ اضافہ ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق جائز ہے۔

منظوری ملنے پر ڈسکوز اپنے صارفین سے فروری 2023 میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے بجلی کی پیداوار میں مقامی سستے ایندھن سے 65 فیصد سے زیادہ کی شراکت کے باوجود تقریباً 6 ارب 50 کروڑ روپے کی اضافی رقم تقریباً 86 پیسے فی یونٹ اضافی ایف سی اے کے حساب سے وصول کریں گی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین سے 1.66 روپے فی یونٹ اضافی لاگت وصول کر سکے گی تاکہ تقریباً ایک ارب 86 کروڑ روپے اکٹھا کر سکے۔

ایندھن کی لاگت میں ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ بنیادی اوسط ٹیرف 7 روپے فی یونٹ سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور فرنس آئل اور مائع قدرتی گیس جیسے درآمدی ایندھن کی لاگت میں کمی ہوئی ہے۔

فروری کے دوران مجموعی قومی پاور گرڈ میں سب سے بڑا حصہ 26.46 فیصد ہائیڈرو پاور جنریشن سے آیا جس کے بعد نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 24.28 فیصد بجلی بنائی گئی، ہائیڈرو پاور میں ایندھن کی لاگت نہیں آتی۔

قومی پاور گرڈ میں تیسرا سب سے بڑا پیداواری حصہ ایل این جی پر مبنی بجلی سے 18.86 فیصد، اس کے بعد 14.07 فیصد کوئلے سے اور تقریباً 11 فیصد مقامی قدرتی گیس سے حاصل ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنس آئل پر مبنی بجلی کی پیداوار کی فیول لاگت 21.67 روپے فی یونٹ، ایل این جی سے بنی بجلی کی فیول لاگت 23.36 روپے سے کم تھی۔

تاہم حکام نے ایل این جی سے 18.86 فیصد کے مقابلے فرنس آئل سےصرف 1.39 فیصد بجلی پیدا کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ڈسکوز کی جانب سے دعویٰ کیا کہ فروری میں صارفین سے ایندھن کی ریفرنس قیمت 7.21 روپے فی یونٹ وصول کی گئی تھی لیکن اصل قیمت 8.07 روپے فی یونٹ بنی، اس لیے 86 پیسےفی یونٹ اضافی چارج ہوگا۔

ادھر مقامی گیس سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت دسمبر میں 10.5 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں قدرے کم ہو کر 10.07 روپے فی یونٹ رہ گئی۔

فرنس آئل کی بنیاد پر بجلی کی پیداواری لاگت تقریباً 21.67 روپے فی یونٹ رہی جو چند ماہ قبل تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 34 روپے فی یونٹ تھی۔

دوسری جانب کوئلے سے بنی بجلی کی پیداواری لاگت دسمبر 2022 میں 11.5 روپے فی یونٹ کے مقابلے بڑھ کر 12.57 روپے فی یونٹ ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

?️ 25 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا

شام کے شمال اور مشرق میں امریکی فوجیوں کی وسیع نقل و حرکت

?️ 25 جولائی 2022شام کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں امریکی غیر قانونی اڈوں

مستقبل کی جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے مستقبل

اردوغان زیلنسکی اور گوٹیرس سے ملاقات کے لیے یوکرین پنہچے

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے کے ایک حصہ

ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں:  وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر اپنی جغرافیائی

لیہہ میں پرتشدد واقعات برسوں سے دور نہ ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہیں، فاروق عبداللہ

?️ 25 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

این سی او سی کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو قائل کرنے کا فیصلہ

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

شام کے لیے دو آپشن

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے