?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری میں ملک کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں، گزشتہ سال 591 ارب روپے کے نقصانات تھے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرکے 399 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔
اویس لغاری کہتے ہیں کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں، گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی، ہم نے 100 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرنے کا ہدف رکھا تھا، گزشتہ سال تمام ڈسکوز نے 315 ارب روپے ریکور نہیں کیے۔
وفاقی وزیر توانائی کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ، بجلی چوری میں بڑی بڑی کمپنیاں ملوث ہیں، 591 ارب روپے کے نقصان پر وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو تشویش تھی تاہم ہم نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے 191 ارب روپے بچائے، ہماری وزارت ڈسکوز کی ریکوریوں کو بہترکرنے کیلئے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے، کچھ ڈسکوز بجلی چوری کی مد میں نمایاں کمی لائی ہیں۔
دوسری طرف ملک بھر کے صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی ،نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنزجاری کردیئے،بجلی صارفین کو کمی کاریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا، جاری نوٹیفکیشن کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں4 روپی3پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ،کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 5پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے ، کے الیکٹرک کے لیے بجلی اپریل2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی باقی ملک کیلئے مئی2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی، کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپی69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے
جنوری
انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انسان
جنوری
اردگان کی نیتن یاہو سے نیویارک میں ملاقات
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے نیویارک میں ترک ہاؤس
ستمبر
عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار
?️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ
جنوری
عدالت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیصلہ نہیں کر رہی، یکطرفہ فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟چیف جسٹس
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت
اپریل
ہمیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اس رفتار کی توقع نہیں تھی: عطوان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار نے رائی الیوم اخبار میں
جون
میانمار میں سابق برطانوی سفیر کی گرفتاری
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کو باخبر مغربی ذرائع نے میانمار میں سابق
اگست