?️
راولپنڈی (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے ان کی جلد رہائی اور بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی حالیہ سرجری کے بعد ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی ہے تاہم مکمل صحتیابی تک انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ اور وکلاء کی ملاقات بھی کروائی جائے۔
سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور پارٹی ان کے فیصلوں کی پیروی کرے گی، اگر اچکزئی کو کوئی تحفظات یا ناراضگی ہے تو اسے دور کیا جائے گا، مردان جلسے میں ان کی عدم شرکت پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی بات نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے، تاہم اس کی تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا سکتیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ہر منگل کو اڈیالہ جیل جاتے ہیں۔
بین الاقوامی اور ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں قابلِ تعریف ہیں اور ملک کے مخالفین ہی ان سے ناخوش ہو سکتے ہیں، امید ہے عالمی سطح پر اہم شخصیات کی پاکستان آمد سے خطے میں صلح اور استحکام کو فروغ ملے گا۔


مشہور خبریں۔
انتہائی مطلوب بھارتی گینگسٹر کی سلمان خان کو دھمکی
?️ 27 جون 2023سچ خبریں: کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار
جون
تائیوان چینی لڑاکا دستوں کی چالوں میں گرفتار
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز تائیوان
اگست
جہاد اسلامی فلسطین کا غزہ جنگ میں کامیابی کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک سینئر ممبر
جون
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان
?️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
ستمبر
بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق
دسمبر
عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی صوبے بصرہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد
دسمبر
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل