?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے کا عنوان ہوگا قیدی 804 کی رہائی، اس جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی چند دنوں میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، پنجاب میں ہمارا پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے، سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی خان صاحب سے گفتگو ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے امیدوار زلفی بخاری ہیں لیکن اگر کوئی قانونی مسئلہ آیا تو پھر علامہ ناصر عباس کو امیدوار بنایا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر ہمارے امیدوار اعظم سواتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے، ڈونلڈ لو کے بیان پر بھی خان صاحب کے ساتھ بات چیت ہوئی، ڈونلڈ لو نے ایسا ظاہر کیا کہ جیسے نا کوئی میٹنگ ہوئی اور نا ہی اس میٹنگ میں انہوں نے وہ مواد بتایا جو اسد مجید نے سائفر میں لکھ کے پاکستان بھیجا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسد مجید دوبارہ اپنا بیان دے، وہ میڈیا پر آکر بیان دے تاکہ سب کو پتا چلے کہ الفاظ کیا تھے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا دالا گیا پر ہم نے احتجاج نہیں کیے نا ہی استعفی دیے، جہاں تک عمران خان کی زندگی کا سوال ہے تو یہ باعث تشوتیش ہے، رانا ثنا نے ڈھٹائی سے کہا کہ اس بندے کو ختم ہونا چاہیے، پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ یا تو آپ رہیں گے یا ہم۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وائٹ ہاؤس
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے اور خراب جسمانی
جنوری
ہم مسجد الاقصیٰ پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہیں:ترک صدر
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ مسجد الاقصی
اپریل
جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب
?️ 3 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) محکمہ جنگلات پنجاب نے خانپور میں با اثر ٹمبر
جولائی
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو
جون
مراکش کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ اسلحے کی ڈیل
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے
جون
بجلی صارفین کے لیے مختلف سلیب متعارف
?️ 3 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی صارفین کیلئے 10 سلیب متعارف‘ ہر سلیب کے مختلف
جون
کورونا: صورتحال خطرناک، مزید 148 افراد انتقال کر گئے
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور کورونا
اپریل
پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
مارچ