🗓️
لاہور: (سچ خبریں) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی۔آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہو گا ۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 97 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتارکرلئے تھے۔
اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 2.7 کلو گرام چرس برآمدکی گئی تھی۔کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر اور سہولت کار سے 23580 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں تھیں۔کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں تھائی لینڈ جانے والے مسافر سے 868 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی تھی۔طورخم بارڈر کے قریب سے 14 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ
ستمبر
بھارت نہیں چاہتا کہ کشمیر پر بچر پیپرز منظرعام پر لائے جائیں : دی گارڈین
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:بچر پیپرز کے نام سے جانے والے ان خطوط میں سیاسی
فروری
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید
🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں
مئی
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 62 سے زائد زخمی
🗓️ 9 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش
نومبر
اسرائیل کی غاصب حکومت کی فطرت بد ہے: اردن کے وزیر خارجہ
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اعلان کیا کہ ان
اپریل
خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے
دسمبر
چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030
مئی