🗓️
کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بھڑتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے اور کیسز بڑھتے رہے تو ممکن ہے ایک بار پھر لاک ڈاون لگانا پڑے۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سعید غنی نے کہا کہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں جب کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا کیس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا تو ہم نے مخالفت کی تھی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں کیونکہ اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد ملک کے بعض علاقوں میں کورونا کی شرح بڑھنے پر ایک بار پھر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں مزارات، شادی ہالز اور ان ڈور تقریبات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جب کہ بعض شہروں میں اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
برطانوی فوجی ایلیٹ خواتین کے لباس میں افغانستان سے بھاگنے پر مجبور
🗓️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی سپیشل فورسز کے ایلیٹ سپاہیوں کو چیک پوسٹوں پر طالبان
ستمبر
نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم سے
اگست
فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور
اکتوبر
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے
ستمبر
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
درجنوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:درجنوں صیہونی آبادکاروں نے آج اتوار کو مسجد الاقصی پر حملہ
فروری
صیہونی تجزیہ کار کا غزہ جنگ میں بارے میں اہم انکشاف
🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی ماہر اور تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی
مئی
صیہونیوں کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی:حماس
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان نے نابلس پر صیہونی فوج کے حملے
جولائی