?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025 میں سنگین خامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور 2016 سے 2023 کے دوران اس کے جابرانہ اطلاق کو واپس لینے کے ساتھ اس قانون کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایچ آر سی پی کے قانون ساز واچ سیل کے تحت تیار کردہ رپورٹ کے نتائج کو ڈیجیٹل حقوق کی کارکن فریحہ عزیز نے یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر منعقدہ ایک ایڈووکیسی اجلاس میں پیش کیا۔
سیشن کا تعارف کراتے ہوئے ایچ آر سی پی کی ڈائریکٹر فرح ضیا نے جابرانہ قوانین کی حالیہ لہر، خاص طور پر جو شہری حقوق کو مجروح کرتے ہیں اور اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کے لیے استعمال کیے جانے کے خطرے کو اجاگر کیا۔
رپورٹ کی مصنفہ فریحہ عزیز نے نشاندہی کی کہ پیکا نے ’جعلی اور غلط معلومات‘ کے مبہم زمروں کو جرم قرار دیا، جس میں تین سال تک کی قید کی سزا ہے۔ اس کے تحت ایک طاقتور ریگولیٹری اتھارٹی، ایک شکایات کونسل اور ایک ٹربیونل بھی قائم کیا گیا ہے اور یہ سب غیر متناسب ایگزیکٹو کنٹرول کے تابع ہیں۔
اضافی خدشات میں پہلے سے قابل ضمانت اور ناقابل شناخت جرائم کو ناقابل ضمانت اور قابل شناخت میں دوبارہ درجہ بندی کرنا شامل ہے، جس سے جبرانہ کارروائی کا دائرہ وسیع ہوتا ہے۔
مزید برآں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جگہ لے لی ہے، جو مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کر رہی ہے۔
ایچ آر سی پی سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صحافی عدنان رحمت نے افراد کے حقوق کے تحفظ کی ریاست کی ذمہ داری پر زور دیا۔ انہوں نے آزادی اظہار کو جرم سے پاک کرنے کی وکالت کی اور وسیع البنیاد نمائندگی کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے کی تجویز دی۔
صحافی سلیم شاہد نے پیکا پر مبینہ طور پر آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی پر تنقید کی۔ انہوں نے صحافیوں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ان آزادیوں کے دفاع کے لیے ایک متحدہ محاذ بنائیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سابق رکن اسمبلی ثنااللہ بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ کے لیے اظہار رائے کی آزادی ضروری ہے۔
ایچ آر سی پی کی شریک چیئر منیزے جہانگیر نے بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہائپر ریگولیٹڈ کنیکٹیویٹی کے مسئلے کے ساتھ ساتھ ان خطوں اور آزاد کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں کو درپیش دباؤ پر روشنی ڈالی۔
اجلاس کے اختتام پر، ایچ آر سی پی اسلام آباد کی وائس چیئر نسرین اظہر نے تجویز پیش کی کہ اتحاد کو ایسے تمام قوانین کی نشاندہی کرنی چاہیے جو بنیادی آزادیوں کی آئینی ضمانتوں سے متصادم ہوں۔
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف
?️ 22 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف اسرائیلی فوج نے سات
ستمبر
افغان مہاجرین کے متعلق معید یوسف کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی
جولائی
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
ٹی ایل پی اپنا موقق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں:شیخ رشید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
اپریل
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس
مئی
ناانصافی کےخلاف بغاوت کرتی ’جندو‘ کا ٹریلر جاری، حمائمہ ملک کا مرکزی کردار
?️ 4 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ
اپریل
ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کی مذاکراتی ٹیم کا تعارف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ اور ایران کے درمیان غیرمستقیم مذاکرات کا تیسرا دور عمان
اپریل