🗓️
لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ہیں،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔
اسد عمر نے کہا 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 91 افراد انتقال کر گئے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کی ٹیم نے پہلے دن سے ہی کیا چھپایا:وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ
دسمبر
قدس اور 48 علاقوں میں وائس آف فلسطین ریڈیو پر پابندی
🗓️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
نائجیریا کی ایک جیل پر بندوق برداروں کا حملہ؛ 800 قیدی فرار
🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی جیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں
اکتوبر
آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی
🗓️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی
اپریل
ملک میں محفوظ ماحول برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے، انوار الحق کاکڑ
🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اگست
کیا بائیڈن ہیریس کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوں گے ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ
جولائی
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر