?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 18 میں تعینات افسران اسی ایریا میں پہلے سے موجود تھے، پولنگ ڈے تک کسی سیاسی جماعت نے تعیناتیوں پر اعتراض نہیں کیا، الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کا الزام غلط اور گمراہ کن ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرز مکمل طور پر صوبائی انتظامیہ نے فراہم کئے تھے، الیکشن کمیشن چاہتا تو وفاقی اداروں کے ملازمین بھی لگائے جا سکتے تھے، صوبائی انتظامیہ کے عملے نے پولنگ بیگز اور نتائج آر او آفس میں جمع کرائے، سکیورٹی انتظامات بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت نے فراہم کئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہر انتخاب کے بعد ایک جیسے الزامات دہرانا انتخابی عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، نتائج پر اعتراض ہے تو قانونی فورم الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جائے، میڈیا پر الزام تراشی سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
اکتوبر
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا
?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
نومبر
قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج
?️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی
اپریل
پی ٹی آئی کا صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ
اکتوبر
پاکستان گلیشیئر کے تحفظ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگا
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے
نومبر
عرب پارلیمنٹ کی ایران پر تنقید اور سعودی عرب کی تعریف
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران پر خطے میں تباہ کن
جون
صیہونی پوسٹل سسٹم مکمل طور پر ہیک
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جن میں
فروری
امریکی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں
دسمبر