?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایندھن کی کمی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) 349 پروازیں منسوخ کر چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی قلت کے سبب روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے ایندھن کی سپلائی میں کمی کے بعد قومی کیریئر دو ہفتوں سے تاریخ کے ’شدید بحران‘ سے دوچار ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے معطل شدہ پروازوں کی تعداد ظاہر نہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کے دعووں کے برعکس تاحال بحران کا حل نہیں نکالا جا سکا، اور جمعرات کے روز صرف 10 پروازیں چلائی گئیں، جن میں 9 بین الاقوامی فلائٹس شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کو ایندھن کی فراہمی کے حساب سے چلایا جا رہا ہے، اور صرف ان فلائٹس کے آپریشن جاری ہیں، جن کے لیے ایندھن کی فراہمی کی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چین، ترکیہ، ملائیشیا اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کو ترجیح دینے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
پروازوں کی منسوخی نے ہزاروں مسافروں سمیت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے عملے کو بھی پریشانی میں ڈال دیا ہے جو سالوں سے پی آئی اے کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ائیرلائن کی صورتحال ’اتنی خراب‘ کبھی نہیں تھی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ بحران اس وقت سامنے آیا جب حکومت، آئی ایم ایف بیل آؤٹ میں طے پانے والے مالی نظم و ضبط کے منصوبے کے ایک حصے کےطور پر پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ساتھ ہی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد عامر حیات نے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ تنظیمی عمل کو یقینی بنانے پر دھیان مرکوز رکھیں۔
سی ای او کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’جیسے کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تیار ہیں، اس غیر معمولی صورتحال میں تمام ملازمین سے مطالبہ ہے کہ وہ ؑسری تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اولین ترجیح کے طور پر ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے تنظیمی عمل کو یقینی بنانے پر اپنی توجہ رکھیں‘۔
مشہور خبریں۔
سیکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن
?️ 20 دسمبر 2022بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں
دسمبر
روس یوکرین جنگ کون نہیں ختم ہونے دے رہا؛ جرمن چانسلر کا اہم انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت
اکتوبر
حکومتِ خیبرپختونخوا کا وفاق سے بقایا جات کی وصولی کیلئے پلان مرتب کرنے کا فیصلہ
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے
مارچ
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے
?️ 24 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے
دسمبر
اسرائیلیوں نے کسی بھی قسم کی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ بھر میں بھوک کے بحران میں شدت آنے اور اس
فروری
قابضین سے ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی: خلیل الحیہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے قاہرہ میں رہائی
جنوری
لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے
مارچ