ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان

?️

کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر طاقت کا استعمال کیا گیا حالات خراب کرانے کے زمہ دار وزیراعلی سندھ ہیں وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے وزیر اعلی سندھ کی انکوائری کمیٹی خود کو بچانے کے لئے بنائی ہے فوری طور پر آئی جی سندھ کو ہٹایا جائے ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی اب وہ پارٹی نہیں جو شہید محترمہ بینظیر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی تھی اس وقت پیپلزپارٹی ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہے سندھ اسمبلی میں ڈکٹیٹرشپ قائم ہے سندھ اسمبلی فلور پر کسی اپوزیشن کے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ نہیں مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں ناظم جوکھیو ، فہمیدا سیال اجئے لالوانی کے قاتل بیٹھے ہیں سندھ میں سویلین مارشلا لگ چکی ہے پیپلزپارٹی کا سندھ پولیس کیڈر بنانا بھی اس طرح کی سیاسی پولیس بنانا تھا جو ان کی غلامی کرے کل ایک پلان کے تحت خواتین کو نشانہ بنایا گیا اگر کالے قانون پر سندھ اسمبلی میں بات کرتے تو آج ایسا نہیں ہوتا کل دنیا نے دیکھا ایک ایم پی اے کو ڈنڈے مارے گئے احتجاج میں اٹر کینن بھی نظر نہیں آیا ڈائریکٹ ڈنڈے اور شیلنگ کی گئی تین جنوری 2018 کو ہم نے بھی کسان ریلی نکالی تھی سی ایم ہائوس کے سامنے ہم پر تشدد کیا گیا تھا کل سی ایم ہائوس میں کوئی ٹیم نہیں تھی مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کے خلاف سازش کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کل کے واقعے کے ذمہ دار ہی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے تمام جماعتوں کے ہمراہ متحدہ اپوزیشن کی صورت مین فوارہ چوک پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا تھا لیکن کسی نے ہماری نہیں سنی اس روز کوئی حملہ نہیں ہوا ہم سمجھ رہے تھے کہ ان کو احساس ہوگا اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے گا لیکن ایسا نیں ہوا۔ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف پوری سندھ جمع ہوئی تھی دوسری جانب کئی دنوں سے جماعت اسلامی بھی احتجاج کر رہی ہے بلدیاتی ایکٹ کے جاری احتجاج میں ہم تمام پارٹیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تمام جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں اگر ایم کیو نے چیف منسٹر ہائوس کے سامنے پرامن احتجاج کیا تو کچھ غلط نہیں کیا جب سندھ اسمبلی کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا جاسکتا ہے تو وزیر اعلی ہائوس کوئی مقدس جگہ نہیں ہے پر امن مظاہرین سے بات چیت کے ذریعے بات کی جاتی پارلیامینٹرین اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی سخت مذمت کرتے ہیں ایک سازش کے تحت پیپلزپارٹی نے معاملے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی ہے پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کی سازش ہے پرامن مظارین پر تشدد کے معاملے پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے جلد کارروائی بھی عمل میں آئے گی۔

وزیر اعلی سندھ کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے بنائی گئی ہے وزیر اعظم اپنے ذرائع سے انکوائری کریں گے اور ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ پولیس کے افسران سیاسی غلام میں مصروف ہیں۔ کل کے واقعے میں سندھ کے پارلینینٹرین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا جس پر آئی جی سندھ خود ساختہ استعفی دینا چاہیے تھا وزیراعلی مراد علی شاہ منشی ہیں بلاول ہائوس جائیں کرپشن کردہ نوٹوں کی گنتیاں کریں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ اسمبلی نے پاکستان کی پہلی قرارداد پیش کی تھی لیکن آج اسی اسمبلی میں بیٹھ کر کچھ لوگ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں بلدیاتی قانون آئین کے آرٹیکل 140a کے خلاف ہے بلدیاتی ایکٹ 2013 میں متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں ہم سڑکوں پر اس کالے قانون کے خلاف آئے ہیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں 21 شقیں آئین کے خلاف ہیں اگر سندھ میں عوام کے احتجاج کو نہیں سنا جائے گا تو عوام کہاں جائے گی۔

مشہور خبریں۔

عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے

ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود

ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل

?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں

ریاض، مصر اور امارات پر اردنی جماعتوں کا رد عمل

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اردنی نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ضعیف اللہ فراج نے المیادین

وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے: جسٹس منصور علی شاہ

?️ 2 جون 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی سماجی ترقی کی وزارت کے

فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ

ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:  شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے