?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا، پاکستان نے 40 میں 35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
جس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد کرنے والے بہتر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 40 میں سے35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
اسی طرح 26 جولائی کی رپورٹ کے تحت حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا اور مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا جب کہ اب تک ایف بی آر 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرچکا ہے ، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا جہاں پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی ، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔
اس سے قبل 20 جولائی کو امریکہ نے کہا تھا کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو تسلیم اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نے جون 2018 میں متفقہ بین الاقوامی نگرانی کے اصل ایکشن پلان پر ’نمایاں پیشرفت‘ کی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا بیان اس سوال کے تناظر میں تھا کہ بھارت، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں مسلسل رہنے کیلئے سازش کررہا ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس ضمن میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے! آپ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کا حوالہ دے رہے ہیں اور ہم تسلیم کرتے ہیں اور ہم ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان نے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر اہم پیشرفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ باقی نکات پر عملدرآمد کو مکمل کیا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی عراق میں دھماکہ/ 15 افراد شہید ، 25 زخمی
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی عراقی صوبے بصرہ میں
دسمبر
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی
مئی
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب نے مسلم امہ سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 15 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور
مئی
وزیر اعظم سے آرمی چیف کا تقرر روکنے کیلئے پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے گی
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھوں
ستمبر
مسجد الاقصی سے ملحقہ علاقے کے صہیونیوں کے نام پر رجسٹریشن کے خلاف احتجاج
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: آج پیرکو حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے صیہونی
جون
شامی فوج کی شاندار کارروائی کی وجہ سے حلب اکیڈمی کے طلباء محفوظ
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں
دسمبر