?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث نکلا، اس نے شہری کو غیر قانونی طور پر براستہ لیبیا یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے تھے، لیبیا سے یورپ جانے کے دوران کشتی حادثے میں شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے معصوم شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرنے میں ملوث ہے اور گزشتہ 6 سال سے مطلوب تھا۔
ملزم محمد افضال کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا، دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے بعد انسانی اسمگلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
یونان اور لیبیا کشتی حادثوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعظم کے واضح احکامات جاری کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز سمیت اپنے محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا
ستمبر
اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا
نومبر
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
?️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
یمن آپریشن سے "Eternity C” کے مالکان کو بھاری نقصان
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کشتی "Eternity C” کے
جولائی
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم تبدیل ہو گئی ہے اور
جنوری
شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا
جنوری