ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان

ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام  ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ  کرنے کی صورت میں  لاک ڈاؤن لگ سکتاہے، آج سے 40سال سےزائد عمر کے افرادکو کورونا ویکسین لگنا شروع ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے انتظامیہ کیساتھ افواج پاکستان معاونت کرے گی جبکہ این سی اوسی سے مختلف علاقوں کی علیحدہ تفصیلات بھی آرہی ہوتی ہیں، تفصیلات سے واضح ہوتاہےایس اوپیز پر عملدرآمد ہورہاہے یا نہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کی تفصیلات سے ہیلتھ کیئر سیکٹرپردباؤ کا بھی اندازاہوتاہے، جہاں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو وہاں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہم ساتھ ساتھ میڈیکل ہیلتھ سیکٹر کی استعداد کار بھی بڑھارہےہیں اور مختلف ممالک سے امپورٹ بھی ممکن ہے اس پر بھی غورہورہاہے جبکہ پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کابھی انجینئرز جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافےپر مردان میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے جبکہ آکسیجن کےاستعمال کیلئےاین سی اوسی،وزارت صحت آج گائیڈلائنزجاری کرے گی۔کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے  یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہوکوروناویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔

کورونا ویکسینیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسین کا عمل تیزی سے جاری ہے ، کل سے 50سال سےزائدعمر کے لوگ واک ان ویکسین لگواسکتےہیں، ویکسین سینٹرز کی تفصیلات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ کوروناویکسین سینٹرز جمعہ کو بند اور اتوا رکو کھلے ہوتےہیں، آج سے 40سال سےزائد عمر کے افرادکو کورونا ویکسین لگنا شروع ہے۔

مشہور خبریں۔

ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا

پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ

قدس کی آزادی تک شہید نصر اللہ کا پرچم بلند رہے گا: زیاد النخالہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز

?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا

بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت

زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی

ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا معاملہ پُرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ پاکستانی مندوب

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے

وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف

?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے