ایران کی آڑ میں یہود و نصاری کا نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔ طاہر اشرفی

طاہر اشرفی

?️

لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل شیعہ سنی لڑائی کروانا چاہتا ہے، ایران کی آڑ میں یہود و نصاری کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔

استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج کانفرنس کا مقصد بھی ملی یکجہتی اور آپسی پیار و محبت ہے، یہود و نصاریٰ کے خلاف ایرانی مجاہدین سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، داخلی اور خارجی قوتی‍ں سعودی عرب، ترکیہ، عراق، پاکستان اور ایران کے درمیان نفرتیں پھلانے کی کوشش کررہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ تمام باتیں جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں، ایران یہی چاہتا ہے کہ ہم اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات استوار کریں، ایرانی پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جن جن ممالک میں امریکہ، اسرائیل کے اڈے ہیں انہیں ختم کیا جائے، ایرانی کہتے ہیں کہ اسلامی ممالک کا ہر ذرہ ہمیں اسی طرح محبوب ہے جیسے ایران کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود ہیں، یہ ایک غم کی کیفیت ہے، امریکہ اسرائیل نے 164 سے زائد بچیوں پر بم مار کر شہید کیا، یہاں نہ کسی کو انسانی حقوق اور بچے یاد نہیں آئے۔ طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ خامنہ ای صاحب کی شہادت اور ابھی تک ایرانیوں کو شہید کیا جارہا ہے، دشمن کے کھیل کو سمجھنا چاہیے، دشمن چاہتا ہے کہ یہ جنگ شیعہ سنی اور عرب و ایران کی جنگ بنے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو دیکھا وہ کس طرح فرقہ وارانہ فساد کروانے کی کوشش کر رہا ہے، اگر ہم داخلی طور پر انتشار کا شکار ہوں گے تو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد اور پاکستان پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہیں، وزیراعظم نے آج ایرانی صدر سے گفتگو کی ہے، پاکستان ظلم اور وہشت کے خلاف ایک ہے، ایران پر حملے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، یہ ہمارے برادر اسلامی ملک پر حملہ ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بم ایران، سعودیہ، پاکستان یا کویت پر گرے اس میں نقصان اسلام کا ہے، یہ ممکن ہے کہ جس دشمن سے واسطہ ہے وہ بہت کمینہ ہے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ آج 29 روز ہوچکے مسجد اقصٰی بند ہے، وہاں نماز نہیں ہو رہی، لبنان بھی آپ ہی کا حصہ ہے اس کا بھی پوچھ لیں، اسرائیل جو اس سارے کھیل میں لبنان کے ساتھ کر رہا ہے اس سے بھی آگاہی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے دس دن پہلے پاکستان سے افغانستان پر حملہ کروایا گیا تاکہ ایران کی مدد نہ ہوسکے، اسرائیل جو 100 سالہ منصوبہ بنا کر بیٹھا اب اس پر عملدرآمد کر رہا ہے، بلوچستان پر بھی فالس فلیگ آپریشن ہوسکتا ہے ہمیں اندازہ ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایرانی صدر نے پاکستان پر شدید تنقید کی ہے، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ایران ،سعودیہ، عراق ،کویت ،فلسطین سبھی ہمارے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ساتھ حالیہ لڑائی میں ہمیشہ استقامتی محور کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی روم قائم

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:  القسام بریگیڈز کے اعلیٰ کمانڈروں نے جمعے کے روز اعلان

صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں

سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے

عمران خان حکومت کے خاتمے میں کس کا ہاتھ ہے؟

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی محکمہ

ابتدائی حلقہ بندیاں: کراچی کی ایک قومی، تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں۔

?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری

چینی فوج کی جنگی تیاریاں

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی

اسرائیل رونالڈو کے ذریعے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش میں: صیہونی میڈیا

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے کان چینل نے اس حکومت کی وزارت خارجہ

وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے