?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی حملے نے دنیا کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ اس حوالے سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بلا اشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے منشور اور خود امریکہ کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اگرچہ کسی صورت میں اس حملے کو جواز نہیں دیا جا سکتا مگر کانگریس سے منظوری لینا بھی ضروری نہیں سمجھا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایران پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہا تھا اور اس کا مقصد ایران کو جھکانا اور دباؤ میں لانا تھا، اس اقدام سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید شدت آ جائے گی، یہ حملہ عالمی معاہدوں، اصولوں، قوانین کی پابندی، پرامن بقائے باہمی کے تصور اور انسانی تقاضوں کو سراسر نظر انداز کرنے کا مظہر ہے، اس قدم نے سب کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اس بلاجواز حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ ایران کے خلاف تمام جارحانہ اقدامات کو فی الفور روکا جائے اور مسائل کے حل کے لیے پُرامن مکالمے کا آغاز کیا جائے، پی ٹی آئی ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور پرامن مقاصد کے لیے اپنے وسائل کے استعمال کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے، ہم اپنے برادر ملک کے باوقار عوام کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو اپنے حقِ آزادی کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شامی عرب جمہوریہ داعش کے خاموش عناصر کی سرگرمیوں
دسمبر
برطانوی خواتین کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ کے نتائج، مار پیٹ اور جنسی تشدد
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے، لیکن میرے
دسمبر
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون
روس کو توڑنے کا خواب قیامت تک لے جائے گا: مدودوف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے پیر
ستمبر
سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود
جون
غزہ میں امداد کی ترسیل میں درپیش بڑے چیلنجز
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان، ماجد الانصاری نے کہا ہے
جنوری
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی امن وقت کی تقریب
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی صورتحال یہ بتاتی ہے کہ امن الفاظ ،
دسمبر
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری