ایران پر امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں، فریقین بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

ادھر او آئی سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے جائز حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی بلااشتعال اور کھلی جارحیت کے تناظر میں۔

نائب وزیراعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے اُس وقت کیے جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران میں اپنی نگرانی اور تصدیقی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی اور ان حملوں کے ذریعے اسرائیل نے بین الاقوامی قانون، آئی اے ای اے کے آئین اور متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی کی، حملے ایک خطرناک نظیر قائم کرنے کا خدشہ رکھتے ہیں اور پورے خطے بلکہ دنیا بھر کی آبادیوں کے لیے شدید خطرہ ہیں

مشہور خبریں۔

صہیونیوں نے غزہ پر کتنے ہزار ٹن بم گرائے ہیں؟صیہونی فوج کی زبانی

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ کے آغاز

صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف

امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساز

’ایکس نے مواد ہٹانے کی کئی حکومتی درخواستوں کو مسترد کیا‘

?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیس میں ایڈیشنل

یحیی السنوار کا جانشین کون ہوگا؟

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف

چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

?️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک

افغان امن کانفرنس کی منسوخی اور طالبان کا امریکا سے اہم مطالبہ

?️ 22 اپریل 2021(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے