ایران سے تیل خریدنے کی صورت میں قیمت 150 روپے ہو جائے گی

?️

لاہور: (سچ خبریں) سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار کا کہنا ہے کہ ڈالر کا موجودہ ریٹ اس وقت 219 روپے ہونا چاہئے۔ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر کے نرخ بڑھے۔سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں ایک شخص سے پانچ لاکھ ڈالر پکڑے گئے ہیں۔تین بارڈرز بند کردیں ڈالر خود بخود نیچے آ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے تیل کی درآمد کی جائے تو پاکستان میں پٹرول 150 روپے میں ملے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہ ایران سے تیل لایا گیا تو ہماری صوبائی قیادت متاثر ہو گی۔ایک رات میں اہم لوگ 5 کروڑ روپے اکٹھے کرتے ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران اوراپوزیشن اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف انہیں ڈالر وپٹرول کی قیمتوں وقرضوں میں اضافے سے کوئی سروکار نہیں۔

بلوچستا ن وصوبائی دارالحکومت کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگابلوچستان کے حکمران عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوئے الیکشن سے پہلے کے وعدوں پر عمل کرکے بلوچستان کو مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ مہنگائی، بدعنوانی حکمرانوں کے پیدا کردہ مسائل ہیں جماعت اسلامی نے ان مسائل کے خلاف عوامی بیداری مہم چلارہی ہے۔

بارش کے متاثرین کی دادرسی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی بیداری مہم چلارہی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی

?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر

سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات

میڈیا شیطانت ناکام

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاملہ، کینیڈا نے اہم اعلان کردیا

?️ 13 اپریل 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کی حکومت نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم

’کیا کھچڑی پک رہی ہے‘ پی ٹی آئی رہنماؤں کے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے پر سوالات

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن

رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کیا کہہ رہے ہیں؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال

پاکستان کی ترقی کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، عمران خان

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

خانیونس کے محصور ہسپتال میں انسانی تباہی کے آثار

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اپنی ایک رپورٹ میں خان یونس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے