ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کا لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی، گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث کراچی سے مدینہ کی پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے-713 نے بھی 7 گھنٹےکی تاخیر سے دوپہر ایک بجے اپنے منزل مقصود کے لیے اڑان بھری۔

سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے-209، 15 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی، ملتان سے دبئی کی پرواز پی کے-221، سیالکوٹ تا دوحہ، پرواز پی کے-251، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے-761 اور اسلام اباد سے ابوظبی کی پرواز بھی دوپہر ایک بجے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، ان پروازوں کی روانگی سے پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پروازوں کی تاخیر سے روانگی کے باعث وطن واپس آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوں گی، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں، مسافروں کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں تاہم گزشتہ رات آپریشن محدود کرنے والا فیصلہ فضائی حفاظتی اصولوں کے تحت لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے 23 جون کی رات خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، حملے کے خطرے کے پیش نظر قطر نے اپنی فضائی حدود بند جبکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک نے اپنے فلائٹس آپریشن معطل کر دیئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے

اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے

بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

?️ 12 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کے یوم آزادی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں سخت

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف

?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں

روس نے یورپی یونین اور برطانیہ میں چھپی حکومتی سازش سے کیا خبردار 

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:  روسی صدر کے خارجی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے

اسرائیل کے ہاتھوں مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کو بڑا دھچکا: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے نے نہ صرف امریکہ کی

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام

رام اللہ میں چار صہیونی فوجی شدید زخمی

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے