’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، صدر یو اے ای کی پاکستان آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

یو اے ای صدر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کے شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں۔ خصوصی نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے۔

یہ نغمہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں، جو مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔

نغمے کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نوازشریف اور محمود اچکزئی کے رابطے کا علم نہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛امریکی اتحاد کی تصدیق

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اامریکی اتحاد کے ترجمان نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

خضر عدنان کی شہادت سے انسانی حقوق کے دعویداروں کی توہین

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:منگل کے روز فلسطینی قیدیوں کے کلب نے صیہونی حکومت کی

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد، جسٹس جنید غفار سندھ، جسٹس عتیق پشاور، جسٹس روزی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی

آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کسی بھی سازش پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے آزادی پسندوں کا سخت جواب ہوگا: جماعت اسلامی

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما معراج الهدی صدیقی نے کہا

چاووش اوغلو ابوظہبی میں داخل ، ترکی اور متحدہ عرب امارات تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اپنے اماراتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے