?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ کسی اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے کے سبب ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عمل درآمد رک نہیں جاتا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے قرار دیا کہ 2010 میں بہاولپور کی زمین سے متعلق تنازع شروع ہوا۔
فاضل بینچ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے 2015 میں معاملہ ریونیو حکام کو ریمانڈ کیا، ہائیکورٹ نے ریونیو حکام کو ہدایت کی تھی کہ قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کریں، ایک دہائی گزرنے کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے فیصلہ نہیں کیا، ہائیکورٹ کے ریمانڈ آرڈر پر عمل درآمد میں 10 سال تاخیر ہوئی۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ریونیو حکام نے ہائیکورٹ کے احکام پر عمل نہیں کیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اعتراف کیا کہ کسی عدالت کا اسٹے آرڈر نہیں تھا، جو فیصلے پر عمل درآمد سے روکتا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے قرار دیا کہ ریمانڈ آرڈرز کو اختیاری سمجھنا غیر آئینی طرز عمل ہے، اپیل یا نظرثانی کی زیر التوا درخواست، فیصلے پر عملدرآمد نہیں روکتی، یہ عمل عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے میں لکھا کہ محض زیر التوا مقدمے کی بنیاد پر عملدرآمد روکنا قابل قبول نہیں، عدالت نے چیف لینڈ کمشنر کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف لینڈ کمشنر نے عدالت میں تمام ریمانڈ کیسز کی مانیٹرنگ کا وعدہ کیا ہے، عدالت نے تمام پٹیشنز غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دیں۔
عدالت عظمیٰ نے 3 ماہ میں ریمانڈ کیسز کی تفصیلی رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کی ہدایت بھی کی، عدالت نے تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ریمانڈ آرڈرز پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی۔
عدالت عظمیٰ نے انتباہ کیا کہ آئندہ تاخیر یا غفلت ناقابل قبول ہوگی۔


مشہور خبریں۔
پولیٹیکو: یورپ نے طلباء کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن سے موقع سے فائدہ اٹھایا
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یورپی یونین ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ
جون
صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023
اکتوبر
پی ٹی آئی نے اسلام آباد پاور شو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لاہور جلسہ ملتوی کردیا
?️ 1 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے
ستمبر
اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں
مئی
گورنر پنجاب نے فلسطین کے لئے 100 ملین روپے کا اعلان کیا
?️ 19 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس
مئی
بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی
جولائی
برطانیہ کی جانب سے غزہ میں صحافیوں پر صیہونی حملوں پر تشویش کا اظہار
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم کے ترجمان نے پیر کے روز ایک
اگست
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست