?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی اس کے جلسوں کی طرح ناکام ہوگا۔
وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد خرچہ کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم 243 ملین کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دباؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے۔
مشہور خبریں۔
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے
اگست
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
?️ 2 فروری 2021وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز اسلام
فروری
غزہ کی پٹی کے شمال میں 1000 سے زائد طبی عملے شہید
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف صیہونی
اکتوبر
مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا
نومبر
جنوبی وزیرستان میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا
?️ 13 اگست 2021وزیرستان (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی
اگست
2023 کی سب سے بااثر شخصیت
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023
جنوری
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
?️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
یوکرین روس کے لیے یورپ پر حملہ کرنے کا نقطہ آغاز ہے: زیلینسکی
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز دعویٰ
جولائی