🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاست کر رہی ہے اور اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت پی ڈی ایم کی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ناقابل فہم ہے۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔انہوں نے کہا کہ جتنی جماعتیں اس اپوزیشن کے اتحاد میں ہیں، کاش وہ جلسے میں اتنے لوگ بھی جمع کرلیتں، بندگلی میں جلسہ ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب پر مزاحمتی حملے
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر
مئی
اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ
جنوری
یمن کے بدترین قحط سے بچنے کے لئے 4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور
مارچ
بھکر: علی امین گنڈاپور نے اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس کا الزام
🗓️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بھکر پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق
مارچ
پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
🗓️ 18 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود
جنوری
مودی کی ہندوتواحکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں
🗓️ 14 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
سوڈان میں سعودی عرب اور امارات مخالف مظاہرے
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:ہزاروں سوڈانی باشندوں نے خرطوم میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر
اکتوبر
وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد
🗓️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم
مئی