اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والا فیصلہ ناکام ہوگیا

سینیٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والے ایک اجلاس میں جماعتوں کے سربراہان پر ذاتی حملوں سے باز رہنے کا فیصلہ کیا تھا جو ‘بے کار عمل’ ثابت ہوا  اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ حکومت اجلاس میں کیے گئے اپنے وعدے سے مُکر گئی ہے کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اس یقین دہانی کی نفی کی کہ 10 جون کو 21 بلز کی منظوری کا جائزہ لینے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعے کے روز بجٹ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے بعد ان پر زبانی حملے کیے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا کہ بابر اعوان کے بیان کے باوجود اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ 21 متنازع بلز پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے اور اس میں شمولیت کے لیے اپوزیشن اراکین کے نام بھی مانگے تھے۔

اس ضمن میں جب اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈان کو بتایا کہ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹیوں کے سربراہان بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہان کے خلاف نہیں بولے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘درحقیقت یہ تجویز مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر نے پیش کی تھی کہ پارلیمان میں تقاریر کے دوران کم از کم پارٹی سربراہان کو ہدف نہیں بنانا چاہیے’۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے بات کر کے انہیں اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کرنے اور ان کے رہنماؤں کو اجلاس میں ہوئے وعدے کی یاد دہانی کروانے کا کہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 11 جون کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے اپنے خلاف تضحیک آمیز بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ 12 جون کو حکمراں اتحاد کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے قانون سازوں کو ہدایت کی تھی کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بجٹ 22-2021 پر تقریر کرنے نہ دی جائے’۔

اس ضمن میں جب پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب حماد اظہر نے پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر ذاتی حملے کیے تو وہ حیران رہ گئے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ‘جب معاہدے کے باوجود حکومتی اراکین نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور انداز جاری رکھا تو چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ عمران خان کی ہدایات پر جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی اراکین سے ملک میں گدھوں کی تعداد کے اعداد و شمار مانگے تھے جو حال ہی میں قومی اقتصادی سروے میں شائع ہوئے تاکہ اسے اپنی تقریر میں شامل کر سکیں۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈان کو بتایا کہ ان کے رہنماؤں نے حکومت سے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ تجویز حکومتی اراکین کی جانب سے آئی تھی کہ ایک دوسرے کے پارٹی سربراہان پر تنقید نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگانے پر وہ خاصے ناراض ہوئے تھے، مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے اسد قیصر کو کہا تھا کہ اگر شہباز شریف پر ذاتی حملے کیے جائیں گے تو وزیر اعظم کو بھی اپوزیشن کی جانب سے یہی رویہ ملے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اسپیکر نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے 10 جون کو جلد بازی میں منظور کیے گئے بلز پر نظرثانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اگلے روز بابر اعوان نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بلز واپس نہیں لیے جائیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ان کی جماعت کے سینئر رہنماؤں نے اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بلز پر نظرثانی کے لیے کمیٹی ضرور بنائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا میں چوتھے امریکی کی گرفتاری

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ اس ملک میں چوتھے

باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 1 اگست 2023یمن کے جنوب مغرب میں یمنی ذرائع نے ریاض سے وابستہ ملیشیاؤں

یمنی فوج نے ایک اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے بحیرہ

2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور

امریکہ ہمارے پڑوس میں ایک دہشت گرد ریاست بنانا چاہتا ہے:ترکی

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے امریکہ پر اس ملک کے پڑوس

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220

مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

The ‘Deadpool’ creator Liefeld praises "The Night Comes for Us”

?️ 14 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے