?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے جلد رہا کراؤں گا۔
علی امین گنڈاپور نے کاہنہ رنگ روڈ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق لاہور پہنچ گیا ہوں، راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا ہوں، کارکنان کیلئے جلسہ گاہ میں آنے کیلئے رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنا حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، رکاوٹوں کے باوجود عوام کی جلسے میں بھرپور شرکت ہم پر اظہار کا اعتماد ہے، جلسہ گاہ آکر حاضری دے دی سلام قبول کریں۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور اور خیبرپختونخواہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکن اس وقت بھی موٹروے اور رنگ روڈ پر فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ میں کل تقریر کروں گا اور اپنا بیانیہ پیش کروں گا، تقریر میں کل مختلف سنگین مسائل پر بات کروں گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کاہنہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، فارم 47 کی حکومت نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کو آزادی دلوائیں گے وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی۔ جب 24ویں ترمیم منظور نہیں کرواسکے تو آرڈیننس جاری کردیا گیا۔
نوازشریف تو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو ایسے عزت دیتے ہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے لاہور کاہنہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلسے کیلئے این اوسی نہیں دیا جاتا اس سے پہلے امریکا کا ویزہ مل جاتا ہے جس طرح ہمیں این اوسی دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے، اداروں کو آپس میں لڑانا نہیں چاہتے اور نہ ہی عوام کو عوام سے لڑانا چاہتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے ایک آئینی عدالت قائم کی جارہی ہے، اب ثابت قدمی کا وقت آگیا ہے ہمیں ایک فریبی دشمن کا سامنا ہے، ہم نے سڑکوں پر نکلنا ہے اور جبر کو قبول نہیں کرنا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسطائیت، کنٹینرز، گرفتاریوں اور فارم 47 کے حکمرانوں کو عوام نے پاش پاش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ فسطائیت، کنٹینرز، گرفتاریوں اور 47 کے حکمرانوں کو عوام نے آج پاش پاش کردیا، سنا ہے ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے اور سندھ سے ایک نئی کٹھ پتلی تیار کی ہے کو کہتا ہے پانی آتا ہے تو پانی جاتا ہے لیکن اب پانی آئے گا نہ جائے گا بلکہ عوام آئے گی، وقت کے حکمرانوں اور پردے میں رہنے والی قوتوں کو کہتا ہوں، اللہ کے بعد حاکمیت خلق خدا کے پاس ہے، میری بات کان کھول کر سن لو اب عوام آئے گئی اور عمران خانآئے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ شکر کرو کہ عمران خان امن پسند آدمی ہے، ورنہ جتنی عوام اس کے پیچھے کھڑی ہے وہ ایک اشارہ کرے تو عوام تمہارے تخت و تاج اڑا لے جائے کیوں کہ 2 سال سے ہمارا ملک یرغمال ہے۔


مشہور خبریں۔
شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے
جنوری
سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
?️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
نومبر
بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک
جولائی
میں نے ترکی میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی:ہالینڈی ماہر ارضیات
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ماہر ارضیات جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا
فروری
امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش
مئی
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی
دسمبر
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
پیرس کو شام سے فرانسیسی بچوں کو واپس بلانا چاہیے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج منگل کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
اپریل