اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ،ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سند ھ ہائیکورٹ کا سرکاری وکیل سے کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو پھر ہم آپ کا ساتھ دیں گے یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیدیں گے جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ کا وقت لگ سکتا حالات بہتر ہونے میں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ حال ہی میں کیا کوئی سیاسی جلسہ ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ دو روز قبل ہی مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر ان کو بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں یہ جانیں یا پھر اللہ جانے ۔آپ لوگ اپنے دفاتر میں بیٹھیں ۔آپ یہ بتائیں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر مرکزی مسلم لیگ کیخلاف آپ نے کیا کارروائی کی ہے ۔آپ لوگو ں نے ان پر ڈنڈے برسائے ۔اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ،ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو پھر ہم آپ کا ساتھ دیں گے یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں ۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں یہ نہ ہو کوئی واقعہ ہو جائے تو سارا مدعا آپ کے کھاتے میںڈال دیا جائے ۔ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل کو کہیں آپ لوگوں کیلئے کوئی مسئلہ نہ بن جائے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ بھی ضد نہ کریں ایک ہفتہ صبر کرلیں۔عدالت نے درخواست پر سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس

اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید

?️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پشین، ژوب میں کارروائیاں، 5 خوارج گرفتار، 2 ہلاک

?️ 19 اکتوبر 2024 ژوب: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور

رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ

حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس

?️ 29 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و

پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے، وزیراعظم

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان

صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے