🗓️
مظفر آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر قانون سازا اسمبلی کے انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت، تحریک انصاف 12حلقوں میں برتری کے ساتھ آگے ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو 4، 4 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کے 4حلقوں میں مسلم لیگ ن اور4ہی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو12 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 238ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 111 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظفر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
🗓️ 28 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ
اپریل
ملک میں غربت نہیں ہے
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن
جون
پی ٹی آئی کاعمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
🗓️ 5 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے
نومبر
ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ جاری
🗓️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشت گردی کے
جنوری
جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی
جون
سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات
🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی
جولائی
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
ایک اور مقبوضہ فلسطین نہیں بننے دیں گے:الوفاق
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق بحرین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے اعلان کیا
ستمبر