آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

?️

لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے لاہورآئیں گے، آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ  حمزہ شہباز کی حلف برداری ہوگی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اس معاملے پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے لاہورآئیں گے جس کے لیے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے صدر مملکت کو نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔–
میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گورنر پنجاب کے ساتھ میٹنگ کی ، دو، تین وجوہات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، گورنر کے ساتھ اسپیکر اسمبلی حلف لینے کا پابند ہوتا ہے، حمزہ شہباز کی درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں۔
چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کا کوئی جواز ہے ؟ صدر نے کہا میں وزیر اعظم سے حلف نہیں لے سکتا، بیمار ہوں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب قانون اور آئین کے مطابق نہیں ہوا

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے حق میں ایک اور فیصلہ

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین صوبائی اسمبلیوں کے 93

نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت

نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کی عکاسی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن

راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️ 3 اکتوبر 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں

لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ

ترکی کی سیاست میں کرپشن 

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت کے منیجر کی

اسرائیلی بجٹ آفیشل: غزہ جنگ نے ہمیں ایک دہائی پیچھے کر دیا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خزانہ کے ایک سینئر اہلکار نے اعلان کیا

یمن کے بحیرہ احمر میں کامیاب آپریشنز

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: فایننشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے