🗓️
لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور وسائل کم ہیں، حکومت کو عوام کی آگہی کے لیے تمام آپشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے آبادی میں اضافے سے انسانی صحت بالخصوص ماں اور بچے کی صحت سمیت لوگوں کی معاشی اور سماجی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
آبادی کا عالمی دن جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11 جولائی کو منایا جاتا ہے، کے موقع پر پیغام میں عارف علوی نے کہا کہ اس وقت دنیا کی آبادی 8 ارب ہے، دنیا بھر میں حکومتیں اپنے دستیاب وسائل کے مطابق متعلقہ آبادیوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان رقبے کے اعتبار سے 33واں بڑا ملک ہونے کے باوجود آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچوں بڑا ملک ہے، جو ملکی وسائل کو مسلسل کھا رہی ہے، بڑی آبادی مناسب صحت، معیاری تعلیم، روزگار کی فراہمی، ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کے ختم ہوتے ذخائر اور حتی کے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کے کم وسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں شعور و آگہی دینے کی ضرورت ہے، جس کے سبب صحت کی بہتر دیکھ بھال، معیشت کو مستحکم اور پائیدار سماجی زندگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ آبادی کے عالمی دن پر عالمی سطح پر آبادی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ان مسائل میں بشمول غربت، صنفی مساوات، زچگی صحت، بھوک، معیشت، ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق شامل ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم اس سنجیدہ تبدیلی نہیں کرتے تو اگلے 30 سال میں پاکستان کی آبادی کے دو گنا ہونے کے امکانات ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں زچگی کی شرح اموات کا تناسب فی لاکھ میں 186 ہے، پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کرنے کی بہت زیادہ ضرورت زیادہ ہے۔ نچلی سطح پر غلط فہمیاں، تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی کمی، اور کمیونیکیشن گیپ سمیت دیگر چیلنجز موجود ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس حوالے سے حقیقی تبدیلی لانے اور عوام کے درمیان خاندانی منصوبہ بندی کو عام کرنے کے لیے میڈیا کو استعمال کرکے رویوں کو تبدیل کرنے کی مہم کو مرتب کرنے اور ان پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دیہی اور پسماندہ کمیونٹیز سمیت ہر فرد تک رسائی ہوسکے۔
صدر کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی شرح پر قابو پانے کے لیے اس کے اختیارات کو ملک بھر میں لوگوں تک رسائی دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ہر سال 9 لاکھ خواتین حاملہ ہوتی ہیں جن کی نصف تعداد حاملہ نہیں ہونا چاہتی
مشہور خبریں۔
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت
🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عہدیدار
مئی
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
🗓️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
اسرائیلی قیدی فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ بن چکے ہیں
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی رپورٹر
جون
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے
اپریل
بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے
اکتوبر
غزہ میں بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی ریلی
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی
جولائی
ترک جنگجوؤں کی ایک بار پھر شمالی عراق پر بمباری
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے
دسمبر