?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی تعمیل کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا مستقل سرچارج لگانےکی منظوری دے دی۔
بجلی کے نرخ پر اس اضافی سرچارج کا اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے ہوگا جو کے الیکٹرک سمیت بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد شعبہ توانائی کے قرضوں اور واجبات کی مالی اعانت کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 3 کھرب 35 ارب روپے حاصل کرنا ہے۔
وفاقی حکومت نے گردشی قرض میں کمی کے اقدامات کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج لگانے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔
مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد ریگولیٹر نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگانے کی اجازت دے دی۔
اس اضافی سرچارج کا اطلاق بجلی کے گھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
اس سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والوں کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی غرض سے مالی سال 2024 کے لیے سرچارج میں اضافے سے متعلق (پاور ڈویژن کی) تجویز کو منظور کیا جاچکا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ سے آئندہ 4 ماہ کے لیے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
آئی ایم ایف نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تقریباً 800 ارب روپے کے قرض کی ادائیگی یا سروسز کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومت آئی ایم ایف کے اس اضافی سرچارج کو جاری رکھنے کے مطالبے پر مزاحمت کر رہی تھی لیکن آخر کار معاشی بیل آؤٹ حاصل کرنے اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ہار مان لی۔
یوں مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 3 کھرب 35 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔
یہ سرچارج آئندہ سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ہم سے فوجی امداد کا چارج لیتا ہے: یوکرین
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ امریکہ ان کے
اپریل
مصر اور قطر کی اسرائیل کو بچانے کی سازش
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار اور آن لائن اخبار رائی الیوم کے
دسمبر
مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
نومبر
عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو آئندہ ہفتے عمران خان کے کیس کے ساتھ سنا جائیگا، چیف جسٹس
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس
اپریل
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ
جنوری
طوفان الاقصی نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے 7 اکتوبر 2023 کو انجام پانے والے
اکتوبر
یوکرین پر روس کا میزائل حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت
دسمبر
بحرین میں داخل ہونے والا گینٹز سرخ لکیرسے باہر
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کی الوفاق سوسائٹی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے دورہ
فروری