اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے

فرخ حبیب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے موجود حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے، اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ حکومت نے وراثتی سرٹیفیکیٹ کے عمل کو شفاف اور آسان بنادیا ہے، اس سے اوورسیز پاکستانیوں بھی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر سے زائد بھجوائے، جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کررہے ہیں،پاکستانی بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقعے موجود ہیں جس میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کوویڈ 19 چیلنج سے ہماری معیشیت پر چیلنج آیا، وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی رہی ،دنیا ہماری حکمت عملی کو سراہا رہی ہے۔آج پاکستان میں صنعتیں 100فیصد کام کررہی ہیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ہاؤسنگ کے شعبے میں 1000ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔کم آمدن گھروں کے لئے 260 ارب کی درخواستیں موصول، 40 ارب فراہم کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ معاشی، کوویڈ 19، عالمی مہنگائی، ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونے جیسے چیلنجز کا سامنا رہا۔ 7 کروڑ آبادی کو مفت ویکسین لگائی کاچکی ہے، 250ارب کی ویکسین خریدی گئی۔انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ نیٹ ورک قائم، صحت انصاف کارڈ متعارف کریا گیا،260 ارب روپے سے احساس پروگرام متعارف کرایا گیا تاکہ غریب اورپسے ہوئے طبقات کی براہ راست مدد کی جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان کوئی اعتماد نہیں

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:بی بی سی کے مطابق، حال ہی میں مستعفی ہونے والے

برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے

لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی

بھوک اور پیاس کے ڈراؤنے خواب کے درمیان شہریوں کا مسلسل قتل

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کے

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

دہشت گردوں کو شام سے یوکرائن بھیجنے کا مقصد

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے اپنے ایک بیان میں کہا

بلیک شیڈو ہیکرز نے 1 ملین ڈالر کا کیا مطالبہ

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:بلیک شیڈو ہیکرز نے 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی میں ایک بار پھر ریکارڈ بیٹ

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے