?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، پروازوں کے تمام مسافروں کے ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ہدایت میں پابند کیا گیا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ایرپورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ایک کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت ہو تا ہےکہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سےسامنے آنے والے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا تھا۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اومی کرون کےآتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے، اب تک8 کروڑ75 لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لے چکےہیں اور 6 کروڑافرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کا اضافہ، 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 16 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج
نومبر
ایران پاکستان سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا نیا بیان
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک نئے بیان میں اعلان
جنوری
قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق
نومبر
مغرب میں کرسمس کا سرد سفر؛ غربت، بے روزگاری اور معاشی بحران نئے سال کی دہلیز پر
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: اب جب کہ کرسمس (25 دسمبر) کو کچھ دن گزر
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید
اپریل
غزہ اور حماس کا مستقبل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ بندی کے بعد، حماس کا بنیادی مطالبہ غیر
اکتوبر
ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا
جولائی
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع کی قریبی ایک ویب سائٹ رپورٹر
نومبر