?️
کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے خطرے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا، جس میں بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنا لازمی قرار دیا ہے کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں بھی توسیعی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا اور بدلتی کورونا صورتحال کے پیش نظر سی اےاے نے کیٹگریزمیں بھی میں ردوبدل کردی۔کورونا صورتحال کےتحت فضائی سفر،کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں توسیعی کردی ہے ، شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کی تعداد7سے15کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک میں جنوبی افریقہ،نیدرلینڈ،ہنگری،ائرلینڈ ، کروشیا،سلووینیا،ویتنام،پولینڈ،موزمبیق سمیت 15ممالک شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سےپاکستان آنےپرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ان ممالک سےایمرجنسی سفرپر سی اےاے کا خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔نوٹیفکیشن پاکستان آنےسے تمام مسافروں کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال اورزائد عمر کے پاکستانیوں،غیرملکیوں کیلئےپی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
سی اے اے کے مطابق بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنالازمی ہوگا جبکہ کیٹگری بی میں سری لنکا، افغانستان، امریکا، برطانیہ، ترکی سمیت 13 ممالک شامل ہیں ، اس کیٹگری ممالک سےآنےوالےمسافروں کاپی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، یواےای کےمسافروں کا ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
کیا احسن اقبال وزارت چھوڑنے والے ہیں؟ وجوہات
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نون
جولائی
امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے
ستمبر
صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین
مئی
غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے
اکتوبر
نصراللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب جدوجہد پر مجبور
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے
ستمبر
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں یہ کہتے ہوئے
اپریل
کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن
جون
پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن
اگست