?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نو مئی کے بعد ہماری پارٹی کے خلاف سب کچھ کیا لیکن 8 فروری کو عوام نے جواب دیا، اب عمران خان کے خلاف کیسز اس لیے نہیں چلائے جا رہے کہ ان کیسز میں ہے ہی کچھ نہیں۔
لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تحریکیں عمران خان نے چلائی ہیں آج بھی عمران خان حقیقی آزادی اور آئن قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے، عمران خان نے دو ٹوک بتایا ہوا ہے کہ فیصلہ سازوں کے ساتھ ہی مذاکرات کروں گا، ان کو ساتھ بیٹھانا ہے بیٹھا لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہتے ہیں کہ نو مئی کے بعد ہمارے اوپر تشدد کیا گیا ظلم کیا گیا 8 فروری کو قوم نے حساب لیا تو انہوں نے مینڈیٹ چوری کر لیا، اس کے بعد سے اب تک ہمارے اوپر سختیاں ہیں، عدالتوں کے دروازے بند اور عمران خان کے کیسوں کی شنوائی نہیں ہو رہی، عمران خان نے ہمیشہ تبدیلی کے حوالے سے 90 دن کا وقت دیا، 90 دن کل رات سے شروع ہوگئے ہیں، 90 دن کی ڈیڈ لائن ہمارے اپنے لیے ہے، اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا ہم نے مزید سیاست کرنی ہے یا نہیں، ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے ، پھر ہم رہیں یا نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، آئیں بیٹھیں دلائل سے بات کریں اور ثابت کریں اگر ہم نے ملک کے خلاف سازش کی ہے تو مجھے چوک میں پھانسی دے دیں لیکن پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کو جواب دینا پڑے گا آپ جواب دہ ہیں، عوام کے لیے اب دو ہی راستے ہیں، اگر غلام بننا ہے تو پھر اس نظام خو چلنے دو ورنہ پھر نکل آؤ ہمیں جوائن کرو اور اپنے بچوں کی آزادی کیلئے لڑو۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت، دنیا بھر میں ہلچل
?️ 25 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت
جون
مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا
جون
سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرانے کا شیڈول جاری
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر
مارچ
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران
مئی
عیدالاضحی پر ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹرز ایک دن بند رہیں گے
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز
جولائی
گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے
?️ 23 جون 2021اسلام آبا(سچ خبریں) جہاں گرمیوں کے دوران گیس کی قلت سے بجلی
جون
اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں
فروری