🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید ایک روپے 8 پیسے گر گیا جبکہ ڈالر انڈیکس میں 20 سال کی بلند ترین سطح کے ساتھ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں صبح 11 بج کر 58 منٹ پر روپیہ 222.50 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ڈالر عالمی سطح پر کئی ہفتوں سے مضبوط ہو رہا ہے اور اس کا اثر پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو نقد رقم 5 ہزار درہم تک لے جانے کا پابند کرنے سے بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، صرف اس اقدام نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کو روزانہ اندازاً 50 لاکھ ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔
سعد بن نصیر نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 10 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے ملک کی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا اور حکومت کو سبزیاں درآمد کرنے پر مجبور کیا، یہ اقدام بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ کر رہا ہے اور ملک کے تجارتی خسارے کو بڑھا رہا ہے۔
سعد بن نصیر نے امید ظاہر کی کہ دوست ممالک سے جلد 4 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب پر مزاحمتی حملے
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر
مئی
افغانستان جنگ کے دوران امریکہ نے خواتین فوجیوں کا کیسے استحصال کیا؟
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں
مئی
جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا
فروری
سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
ترک صدر طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری، شہباز شریف شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری
جون
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
کرد ترکی کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے فرانس کا محتاج
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نامعلوم شامی کرد اہلکار نے مزید کہا کہ ہم
جنوری