انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2 روپے سستا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کئی روز سے جاری کمی کا سلسلہ رک گیا، ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ دن کے اختتام پر روپے کی قدر میں 1.13 فیصد یا 3 روپے 18 پیسے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ کئی دنوں بعد روپے نے ریکوری دکھائی ہے، امید ہے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہونے کے بعد ڈالر 270 روپے کے قریب آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہونا شروع ہوئے ہیں، جس سے روپے پر دباو کم ہوا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا کا بھی یہی خیال ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور چین سے رقم آنے کے بعد مارکیٹ میں رجحان تبدیل ہوا جس کی وجہ سے لوگ ڈالر کو کیش کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کچھ قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ادائیگیوں کے وقت مارکیٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ ڈالر کی شرح کے لیے ایک مستقل رجحان ہونا ضروری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز (10 مارچ) کو رپورٹ کیا کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر جبکہ کل ذخائر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک سال کے دوران تیزی سے کمی دیکھی گئی، جو فروری 2022 میں 17 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں برس فروری کے اوائل میں 3 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے چلے گئے تھے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم نویں جائزے کے عمل میں ہیں، میرے خیال میں اس میں میری توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے لیکن امید ہے آنے والے چند روز میں معاہدہ ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

خیبرپختونخوا حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے؛ جے یو آئی کا گنڈاپور کے بیان پر ردعمل

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ترجمان اسلم غوری

مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں

غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے شروع سے اب تک کے عمل پر

اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں

عسکری اور سٹریٹجک امور کے تجزیہ کار: تہران کے حق میں ایک نئی ڈیٹرنس مساوات قائم ہو گئی ہے

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا حوالہ

ترکی میں امیگریشن میں مخالف جذبات میں کمی کی وجوہات

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: گزشتہ کچھ مہوں کے دوران ترکیہ میں شامی پناہ گزینوں

بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

?️ 1 مارچ 2021ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے