?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے پر ریاست کو پیغام سمجھنا چاہئے، ہمیں اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کیلئے اس قسم کی حرکت کی جائیگی۔
اسلام آباد کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشت گردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی، اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی کر رہی ہے انہوں نے اس کا ٹمپریچر ہائی کر دیا ہے، ہمارے عوام اور افواج دہشتگردی میں قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائیں گی، افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی اس حملے کے بعد دوبارہ دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے پر ٹی ٹی پی کے قبول کرنے کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں رہی، ٹی ٹی پی ایک ایکسٹینشن ہے ان کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کابل حکومت کس طرح ان کی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتی، میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کی عراق کو نئی پابندیوں کی دھمکی
?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:عراق نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے نوری المالکی کو
فروری
زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے
جون
فرانس کا حیران کن انتخابات
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے لبریشن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سوال
جولائی
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، رہائشی برج المشتهی مکمل طور پر تباہ
?️ 5 ستمبر 2025غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، رہائشی برج المشتهی مکمل طور پر
ستمبر
ہم نے اپنا سارا گولہ بارود یوکرین کو دے دیا ہے: ٹرمپ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ
جون
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب
?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت
فروری
عراق کا امریکی دھمکیوں کے خلاف ایران کی حمایت کا اعلان
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:محمد شیاء السوڈانی کے دفتر نے صدر عبد اللطیف جمال
فروری