🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے حوالے سے بتا دیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکی ہیں، باقی سب کام بھی اپنے وقت پر ہوں گے، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی اور انتخابات کے لیے ایکشن شیڈول کا اعلان بھی 8 فروری سے 54 دن پہلے ہوگا۔
اس موقع پر جب صحافیوں نے سکندر سلطان راجہ سے انتخابی عملے کے بارے میں دریافت کیا کہ ’ر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟‘ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے ’نو کمنٹس‘ کا جواب دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 266 قومی اور 593 صوبائی نشستوں کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے پتا چلا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہوں گی، یوں قومی اسمبلی کا ایوان 326 ارکان پر مشتمل ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے 14، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں ہوں گی، سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
افغان طالبان کی شامت
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے
اپریل
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے
نومبر
صیہونی حکومت کب تک سعودی کا دروازہ کھٹکھٹائے گی؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ خطے میں فوجی برتری
اگست
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
اسرائیل مشرقی قدس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں کیبل کاروں کی تعمیر برسوں
دسمبر
عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ڈیڈلائن بتادی، مسلم لیگ (ق) کا فیصلے دانشمندی سے کرنے پر زور
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) عوامی سطح پر عمران خان کے
دسمبر
امریکہ کے تباہ کن رویے شامیوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث
🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام الصباح نے اس
جنوری