🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں انتخابات اکتوبر میں ہونے چاہئیں مگر آئین کے مطابق اسمبلیاں ٹوٹنے کے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔
اس حوالے سے کابینہ اپنا فیصلہ پارلیمان کو بھیج دے اور دو تہائی اکثریت سے آئین کو بدل لے ورنہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کا معاملہ بعد میں آئے گا،آئین کو صرف بیانوں اور قراردادوں سے معطل نہیں کیا جا سکتا،آئین کو نہ ماننے کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی اور پنجایت سپریم کورٹ کا کام نہیں،سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے،الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے۔
اتحادی متحد ہیں پارلیمان کی مدت 13 اگست کو ختم ہوتی ہے،13 اگست کے تین ماہ بعد جو تاریخ بنتی ہے الیکشن ہونے چاہئیں۔ اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہونے چاہئیں،پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے اقدامات پر تحفظات ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج بھی ہم سمجھتے اور مانتے ہیں انتخابات کیس کا فیصلہ چار،تین کا ہے،سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ کے ساتھ معاملات آگے لیکر جانا چاہتی ہے،عدالت نے کل فنڈز کے حوالے سے جواب مانگا ہے،الیکشن کیلئے فنڈز کا معاملہ پارلیمان ہی حل کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی اور پنجایت سپریم کورٹ کا کام نہیں،سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے،الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے۔
مشہور خبریں۔
گلگت بلتستان پولیس کے وزیراعلیٰ کے ساتھ خطے سے باہر جانے پر ’پابندی‘
🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے
مارچ
فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر صحت نے صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
🗓️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں موت اور تباہی کے ہولناک مناظر اس بات
نومبر
ایران اور روس نے امریکہ کو کیسے پریشان کر رکھا ہے؟
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ روس اور
جولائی
کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد
🗓️ 13 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری