امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث صوبے کے بعض علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے مختلف مقدمات میں مطلوب رہنماوں کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا ’رخ میں‘ اینکر پرسن نادر گرامانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر حاجی غلام علی نے پی ٹی آئی کے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت کالعدم تحرک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) خیبرپختونخوا میں کتنی متحرک ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، ٹانک، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ انتخابات پرامن ہونے چاہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ووٹر ووٹ ڈالنے جائے اور اپنی جان ہی کھو دے، ایک ذمے دار عہدے پر بیٹھا ہوں، اس لیے بس اتنا ہی کہوں گا کہ صوبائی حکومت اگر محسوس کرے تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے کے کچھ علاقوں میں الیکشن شاید ہوجائے لیکن سیاسی سرگرمیاں انجام دینا مشکل ہوں، ٹانک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت مروت میں سیاسی سرگرمیاں مشکل ہوں، اس طرح کے علاقے بلوچستان میں بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے قبل کرم ایجنسی میں 15، 16 لوگ آپس کے جھگڑے میں مارے گئے، اس طرح کے واقعات تقریبا ہفتے مہینے ہوتے ہیں، اس پر حکومت اور ادارے بیٹھ کر کوئی فیصلہ کریں گے اور الیکشن کمیشن کو بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن پر چار پانچ حملے ہوچکے ہیں، اس طرح کی رپورٹس ہمیں موصول نہیں ہوتیں لیکن اس طرح کی اطلاعات وزیر داخلہ کے پاس ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر خیبر پختونخوا نے سوال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے جن رہنماوں پر مقدمات ہیں وہ کیسے اسٹیج پر کھڑے ہوکر تقاریر کریں گے؟ جن رہنماوں پر الزامات ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہوں اور الزامات سے بری ہوکے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پراسیس کو مشکوک بنانا کسی کے لیے اچھا نہیں ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اعتراضات درست نہیں ہیں، حال ہی میں انہوں نے اتنے جلسے کیے ہیں، انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی لیول پلینگ فیلڈ پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف حلقے ملک میں امن و امان خراب صورتحال کے باعث الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور دہشتگرد حملوں میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں نے کُل 63 حملے کیے، جس کے نتیجے میں 83 اموات ہوئیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 37 اہلکار اور 33 شہری بھی شامل تھے، مزید برآں 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 عام شہری اور 36 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

اکتوبر کے اعداد و شمار کے ساتھ ایک تقابلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ نومبر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 34 فیصد اضافہ، اموات میں 63 فیصد اضافہ اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔

پی آئی سی ایس ایس کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2023 کے 11 مہینوں میں مجموعی طور پر 599 عسکریت پسند حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 897 اموات ہوئیں اور ایک ہزار 241 افراد زخمی ہوئے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس 2022 کے مقابلے میں رواں برس عسکریت پسندوں کے حملوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا، ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں 86 فیصد اضافہ اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔

مشہور خبریں۔

این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ تو سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا، وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 16 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا

نیتن یاہو اور اس کے وزراء جھوٹے اور مجرم ہیں

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل یاریو لیون نے اس اتوار کو

پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی

لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی

وزیراعظم شہبازشریف کا بلاول بھٹو کو فون، دونوں رہنماوں کا بیان بازی روکنے پر اتفاق

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان

عمران خان کی ’موجودہ بحرانوں‘ کے درمیان وزیر اعظم، وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر کڑی تنقید

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل

بنوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد پولیس کی ہڑتال

?️ 12 ستمبر 2024بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے قطرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے