?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محض چند روز قبل امریکا نے پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی دوبارہ مخالفت کی اور پابندیوں سے خبردار کیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 26 مارچ کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندیوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
ایرانی سفیر نے تجارتی حجم بڑھانے اور بینکنگ شعبے میں تعاون کے علاوہ فضائی اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا اور یورپ کے ساتھ تجارت کے لیے چابہار-زاہدان ریل روڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بعد ازاں صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جانب سے مظالم اور دہشت گردی کی جانب توجہ دلائی۔
فلسطینی سفیر سے بات کرتے ہوئے صدر نے اسرائیلی قبضے کے خلاف طویل جدوجہد میں فلسطینی عوام کی بہادری اور عزم کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے لیے اضافی امدادی سامان بھیجے گا۔
احمد جواد ربیع نے شعبہِ تعلیم میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی پاکستانی تعلیمی اداروں سے گریجویشن کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہید نصر اللہ امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر تھے: ممتاز عرب شخصیت
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے موقع
فروری
ایرانی فوجی وفد نے کراچی میں بانی پاکستان کی قبر کا کیا دورہ
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے اپنے سرکاری دورے کے چوتھے دن میجر جنرل محمد
اکتوبر
جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ
?️ 18 اگست 2025جولانی کا تکفیری جنگجوؤں کو تحفہ لبنان کی ویب سائٹ لا اورینتال
اگست
صیہونی حکومت کا نئی پناہ گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ
?️ 21 جون 2025 سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ نے وزارت دفاع اور ہوم فرنٹ کمانڈ
جون
جانسن کی حکومتی لاپرواہی برطانیہ میں 20,000 سے زیادہ قابل گریز اموات کا سبب بنی
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: ایک تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ بورس جانسن کی
نومبر
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)
نومبر
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے
نومبر