?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹرز کے پاکستان سے متعلق مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، امریکا میں موجود لابیز اور ہمارے ہمسائے اس بل کے پیچھے ہیں، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا مسئلے کا حل نہیں۔ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پاکستانی اپنے ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں حالیہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین روابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ڈینش ہم منصب کے ساتھ تین مرتبہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور انہیں یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ ہماری دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک قابل تجدیدِ توانائی سمیت متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھا سکتے ہیں،مجھے خوشی ہے کہ ڈنمارک نے توانائی تبدیلی اقدام میں پاکستان کو شامل کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی ہمارا تبادلہ خیال ہوا۔
جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر ڈنمارک کا شکریہ ادا کیا اور فیٹف کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے ڈینش وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے میزبانی اور پر تپاک خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کابل سے ڈینش شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کے شکرگزار ہیں۔
ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی، توانائی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔ ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے پاکستان خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مرکزی بینک کے اقدامات کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر
جون
غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف
?️ 14 اگست 2025غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں
اگست
ریاض نے فلسطینی خاشقچی کے قتل کا حکم دیا: الجزیرہ کا انکشاف
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: قطری نیٹ ورک الجزیرہ نے جمعہ کی شام اپنے پروگرام
فروری
افغانستان میں قحط ختم کرو
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: سردیوں کا موسم قریب آنے اور افغانستان میں ممکنہ انسانی
جنوری
امریکہ کے لیے عین الاسد کے خلاف ایران کے میزائلی آپریشن کے نتائج
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق میں امریکی
جنوری
پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں
جون
فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر
اگست
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر